کرناٹک
بومئی نے شیگاؤں حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا
چیف منسٹر نے ٹویٹ کیا، ’’نئے ہندوستان کے واسطے نئے کرناٹک کی تعمیر کے لیے آج اپنے آبائی حلقہ شیگاؤں-ساونور میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے، میں نے اپنے دیوتا شری سدھروڑھ مٹھ کا دورہ کیا اور بھگوان کا آشیرواد حاصل کیا۔‘‘

شیگاؤں: کرناٹک کے چیف منسٹر بسوراج بومئی نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے ہفتہ کے روز اپنے آبائی حلقہ شیگاؤں سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ بومئی نے اپنے آبائی حلقے میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے سدھروڑھ مٹھ کا دورہ کیا ۔
چیف منسٹر نے ٹویٹ کیا، ’’نئے ہندوستان کے واسطے نئے کرناٹک کی تعمیر کے لیے آج اپنے آبائی حلقہ شیگاؤں-ساونور میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے، میں نے اپنے دیوتا شری سدھروڑھ مٹھ کا دورہ کیا اور بھگوان کا آشیرواد حاصل کیا۔‘‘
بومئی نے کہا، "بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی تیسری فہرست جلد ہی جاری کرے گی۔” واضح رہے کہ پارٹی نے 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے اب تک 224 اسمبلی سیٹوں میں سے 212 کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ باقی 12 سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں پر فیصلہ کرنا باقی ہے ۔