تلنگانہ

تلنگانہ میں ووٹرس کی تعداد 2 کروڑ 95لاکھ سے تجاوز

ریاست تلنگانہ میں جملہ رائے دہندوں کی تعداد 2,95,80,736 ہے ان میں 1,48,58,887 مرد اور 1,47,02,391 خاتون رائے دہندے شامل ہیں جبکہ تیسری صنف کے رائے دہندوں کی تعداد 1654 بتائی گئی ہے۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں جملہ رائے دہندوں کی تعداد 2,95,80,736 ہے ان میں 1,48,58,887 مرد اور 1,47,02,391 خاتون رائے دہندے شامل ہیں جبکہ تیسری صنف کے رائے دہندوں کی تعداد 1654 بتائی گئی ہے۔

چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) وکاس راج نے اپنے بیان میں یہ بات بتائی۔ریاست کے 119 اسمبلی حلقہ جات اور 34891 پولنگ بوتھس کی خصوصی نظرثانی فہرست کا مسودہ چہارشنبہ کے روز جاری کردیاگیا۔

ریاست میں عام رائے دہندوں کی تعداد 2 کروڑ 95 لاکھ سے زائد ہے۔ ان میں 2,727این آرآئیز اور 15067 سرویس رائے دہندوں کے نام رجسٹرہیں۔18سے 21سال عمر کے نوجوان رائے دہندوں کی تعداد 83,207 بتائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2021 کی قطعی ووٹرلسٹ جسے 5 جنوری 2022 کوطبع کیاگیاتھا‘میں جملہ رائے دہندوں کی تعداد3 کروڑ 3لاکھ 56 ہزار سے زائد تھی۔فہرست رائے دہندگان کو اپ ڈیٹ کرنے کے عمل کے دوران 2023 کی ووٹرلسٹ کے مسودہ میں 3.45 لاکھ سے زائد ووٹروں کے نام درج کئے گئے ہیں جبکہ 11,36,873 ووٹروں کے نام حذف کریئے گئے۔

انہوں نے کہاکہ عوام ادعات واعتراضات کی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ ایسے افراد جن کے نام غلطی سے حذف ہوچکے ہیں وہ دوبارہ مصرصہ فارم کے ساتھ درخواست دے سکتے ہیں۔