دہلی

نابالغ ریسلر کی شناخت کا افشاء، پولیس کو ڈی سی ڈبلیو کی نوٹس

دہلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ سواتی مالیوال نے آج پولیس کو نوٹس جاری کی تاکہ اس شخص کے خلاف کیس درج کیا جاسکے جس نے مبینہ طور پر نابالغ ریسلر کی شناخت کا افشاء کیا تھا۔

نئی دہلی: دہلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ سواتی مالیوال نے آج پولیس کو نوٹس جاری کی تاکہ اس شخص کے خلاف کیس درج کیا جاسکے جس نے مبینہ طور پر نابالغ ریسلر کی شناخت کا افشاء کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
خاتون پہلوانوں کا نارکوٹسٹ پہلے کرایا جائے : برج بھوشن
نابالغ لڑکی کے سامنے فحش حرکت
ٹینک بنڈ پر خاتون ریسلرس کی تائید میں احتجاج
نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی اور اسقاط حمل کیس
نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ

اس ریسلر نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کا کیس درج کرایا ہے۔

سواتی مالیوال نے ہندی میں ٹوئٹ کیا کہ ایک شخص نے اپنے آپ کو نابالغ لڑکی کا چچا ظاہر کرتے ہوئے اس کے دستاویزات صحافت کو بتاتے ہوئے لڑکی کی شناخت کا افشاء کیا ہے۔ اس لڑکی نے برج بھوشن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج کرائی ہے۔ میں پولیس کو نوٹس دے رہی ہوں۔

اس شخص کے خلاف پوکسو قانون کے تحت ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے۔ کیا وہ لوگ برج بھوشن سنگھ کو آزادانہ طور پر گھومنے پھرنے کی اجازت دیں گے اور متاثرہ لڑکی پر دباؤ ڈالیں گے۔

ڈی سی ڈبلیو کے مطابق بعض خاتون ریسلرس بشمول ایک نابالغ لڑکی نے الزام عائد کیا تھا کہ سنگھ نے انھیں جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔ اس کیس میں سنگھ کے خلاف دو علیحدہ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

ڈی سی ڈبلیو کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہا ہے جس میں ایک شخص کو جو نابالغ شکایت گزار کا چچا ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، اس کی شناخت کا افشاء کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ قانون کے تحت ایک فوجداری جرم ہے۔