حیدرآباد

تلنگانہ میں کسانوں کیکئے کئی اسکیمات پر عمل: نرنجن ریڈی

نرنجن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں جو اسکیمات متعارف کرائی گئی ہیں وہ ملک کی کسی اور ریاست میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے لئے کئی اسکیمات پر عمل آوری کررہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ ریاست کو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے لانے میں کامیابی حاصل کی تھی اور ہم تلنگانہ کی ترقی کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ تلنگانہ تحریک میں نہیں ہیں انہیں اس خطہ کے عوام کی حمایت اور ترقی نہیں ملے گی۔

انہوں نے ونپرتی ضلع کے کشتاگیری گاؤں میں نئے پنشن کارڈ س حوالے کئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلی چندرشیکھرراو کے آٹھ سالہ دور اقتدار میں کئی فلاحی اسکیمات اور ترقیاتی پروگرام شروع کئے گئے۔

 انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں جو اسکیمات متعارف کرائی گئی ہیں وہ ملک کی کسی اور ریاست میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے لئے کئی اسکیمات پر عمل آوری کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عیتو بندھو، رعیتو بیمہ، وافر پانی اور 24 گھنٹے مسلسل مفت بجلی کسانوں کو زرعی مقصد کے لئے دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے کہ کسان منڈی کے مطابق فصل کاشت کریں اور زیادہ پیداوار حاصل کریں۔