دہلی
تمام مسلم ملازمین کو عازمین حج کی خدمت کا موقع دینے عدالت میں درخواست
دہلی ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے روز ایک درخواست پر وزارتِ اقلیتی امور کا جواب مانگا ہے
نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے روز ایک درخواست پر وزارتِ اقلیتی امور کا جواب مانگا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صرف مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) کے عملے کی تعیناتی کے بجائے تمام مرکز ی ریاستی اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے مسلم ملازمین کو عازمین حج کی خدمت کا موقع دیا جائے۔
چیف جسٹس ستیش چندر شرما اور جسٹس سبرا منیم پرساد پر مشتمل بنچ نے مرکزی وزارت کے حج ڈویژن سے کہا کہ وہ اپنا موقف ظاہر کرے اور اس معاملہ کی مزید سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی ہے۔
اس درخواست کے ذریعہ عارضی تعیناتی پر وزارت کے ایک میمورنڈم کو چیلنج کیا گیا ہے، جس میں صرف سی اے پی ایف میں برسرخدمت ملازمین کو شامل کیا گیا ہے۔