شمالی بھارت

جوڑے کی شدید بارش میں پھیروں کی ویڈیو وائرل

دنیا میں سب ہی پرسکون انداز میں شادی کے خواہش مند ہوتے ہیں لیکن گجرات میں شدید سمندری طوفان بھی جوڑے کی شادی میں حائل نہ ہوسکا اور شدید بارش میں پھیرے لے لیے۔

گجرات: دنیا میں سب ہی پرسکون انداز میں شادی کے خواہش مند ہوتے ہیں لیکن گجرات میں شدید سمندری طوفان بھی جوڑے کی شادی میں حائل نہ ہوسکا اور شدید بارش میں پھیرے لے لیے۔

گزشتہ دنوں سمندری طوفان بپر جوائے ریاست گجرات سے ٹکرایا تھا اور ہر طرف تباہی مچائی تھی۔ سمندری طوفان کے ٹکرانے کے بعد ریاست گجرات اور راجستھان میں شدید بارشیں ہوئیں، اس طوفان میں جہاں ہزاروں افراد کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا وہاں ایسا جوڑا بھی ہے جس نے شدید طوفان میں شادی رچائی ہے۔

گجرات کے علاقے ماہی ساگر میں طوفان کے دوران شادی کے پھیرے لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید بارش اور تیز ہواؤں کے دوران ایک جوڑا شادی کیلئے پھیرے لے رہا ہے اور وہاں رشتے دار بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ طوفان میں بعض افراد ٹینٹ کو پکڑ کر کھڑے ہیں تاکہ وہ اڑ نہ جائے۔