حیدرآباد

حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے پر10 ہزار روپے جرمانہ، 6 ماہ کی سزا: سی وی آنند

کمشنر پولیس سی وی آنند نے کہا کہ حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ 6 ماہ کی سزا ہوسکتی ہے۔

حیدرآباد: کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے سال نو تقاریب کے سلسلہ میں احکام جاری کئے ہیں۔ انہوں نے سال نو تقاریب آرگنائزرس اور ایونٹ انتظامیہ سے کہا کہ وہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط و احکام کی پابندی کریں۔

انہوں نے کہا کہ سال نو تقاریب میں ڈرگس کے استعمال پر پابندی رہے گی۔ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ موثر انداز میں سکیورٹی کا انتظام کریں۔

آئی ڈی کارڈ کے ذریعہ داخلہ دیا جائے۔ انہوں نے ریکارڈنگ، میوزک، ساؤنڈ کے سلسلہ میں بھی پابندی سے متعلق توجہ دلائی۔انہوں نے حالت نشہ میں ڈرائیونگ کرنے والوں کو انتباہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پولیس کی جانب سے سخت کارروائی کی جائے گی اور بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

کمشنر پولیس سی وی آنند نے کہا کہ حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ 6 ماہ کی سزا ہوسکتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حالت نشہ میں ڈرائیونگ کرنے پر ڈرائیونگ لائسنس کو معطل کرنے کیلئے سفارش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سال نو تقاریب کے آرگنائزرس اور ایونٹ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ قبل از وقت مقامی پولیس سے اجازت حاصل کریں۔