دہلی

دہلی میٹرو کی ریڈ لائن پر 8 ڈبوں والی 2 ٹرینیں متعارف

دہلی میٹرو نے اپنی ریڈ لائن میں منگل کے دن 8 ڈبوں والی2 ٹرینیں متعارف کرائیں۔ ریڈ لائن‘ دہلی کے رِتھالا اسٹیشن کو غازی آباد کے شہید استھل (نیو بس اڈہ) اسٹیشن سے جوڑتی ہے۔

نئی دہلی: دہلی میٹرو نے اپنی ریڈ لائن میں منگل کے دن 8 ڈبوں والی2 ٹرینیں متعارف کرائیں۔ ریڈ لائن‘ دہلی کے رِتھالا اسٹیشن کو غازی آباد کے شہید استھل (نیو بس اڈہ) اسٹیشن سے جوڑتی ہے۔

دہلی میٹرو نے کہا کہ ڈی ایم آر سی نے پہلی مرتبہ 8 ڈبوں والی 2 ٹرینیں متعارف کرائی ہیں۔ ریڈ لائن کی تمام 39 ٹرینوں کو مرحلہ وار 8 ڈبوں میں بدل دیا جائے گا۔ ڈبے‘ بھارت ارتھ موورس لمیٹڈ سے خریدے جارہے ہیں۔

2024 تک 8 ڈبوں میں تبدیلی کا کام مکمل ہوجائے گا۔ ریڈ لائن میٹرو کی سب سے پرانی لائن ہے۔

a3w
a3w