شمالی بھارت

سیلفی کے شوق نے دو مسلم لڑکیوں کی جان لے لی

انہوں نے بتایا کہ مہلوک لڑکیوں کی شناخت 18 سالہ شریف علی ملک اور 14 سالہ شریف الملک کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں بگنان علاقے کے ستار ملک پاڑہ کی رہائشی بتائی جاتی ہیں۔

کولکتہ: مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع میں ریلوے پٹریوں پر سیلفی بنانے کے دوران دو نوجوان لڑکیاں ایک لوکل ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئیں۔ گورنمنٹ ریلوے پولیس نے یہ بات بتائی۔

گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی رات کلگاچیا اور بگنان ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان مہیش ریکھا بریج کے قریب پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ مہلوک لڑکیوں کی شناخت 18 سالہ شریف علی ملک اور 14 سالہ شریف الملک کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں بگنان علاقے کے ستار ملک پاڑہ کی رہائشی بتائی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے والدین کے حوالے کر دی گئیں۔

a3w
a3w