حیدرآباد

رائل پارہ میڈیکل جونیر کالج میں مولوی وحید احمد ایڈوکیٹ نے جھنڈا لہرایا

اس موقعہ رکن وقف بورڈ مولوی وحیداحمد ایڈوکیٹ نے کہا کی ملک آزادی میں حضرت ٹیپو سلطان سے لیکر آج تک بھی مسلمان اپنے ملک کے لئے اپنی جان کی قربانی دے رہے ہے اور دیتے رہیں گے انشاء اللہ-

حیدرآباد: 15؍اگست (پریس نوٹ) رائل پارہ میڈیکل  جونیئر کالج بہادر پورہ حیدرآباد دکن تلنگانہ  میں  یوم آزادی تقاریب کے موقعہ پر مہمان خصوصی مولوی وحید احمد ایڈوکیٹ رکن تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ پرچم کشائی انجام دی- اس موقعہ ڈائریکٹر ایڈوکیٹ محمد ساجد علی صاحب   پرنسپل عائشہ میڈم  عائشہ میڈم لیکچر فیزیوتھراپی، سوریہ میڈم لیکچر انگلش، مولانا سید افسر نظامی محمد جعفر قریشی افتخار محمد –

اس موقعہ رکن وقف بورڈ مولوی وحیداحمد ایڈوکیٹ نے کہا کی ملک آزادی میں حضرت ٹیپو سلطان سے لیکر آج تک بھی مسلمان اپنے ملک کے لئے اپنی جان کی قربانی دے رہے ہے اور دیتے رہیں گے انشاء اللہ- ہمارا ملک ہمیشہ ہر قوم اور ہر ذات کی خوشحالی اور طریقہ چاہتا ہے – اور یہ ایک گنگا جمنی تہزیب والا ملک ہے اور یہاں پر اس ملک میں ہر خطرہ خطرہ میں سیکولرزم موجود ہے-

آج ہم 75 ویں ملک کی آزادی تقریب منائے ہے – ہماری ریاست تلنگانہ ایک سیکولر اسٹیٹ ہے یہاں حکمران ایک سیکولر اور اقلیتی دوست چیف منسٹر کے سی آر صاحب جیسے سرکردہ قائدین موجود جو ہمیشہ ہر کسی کی ترقی کے لئے کام کررہے ہیں – ان کا مقصد تعلیمی اور معاشی پسماندگی کو دور کرنا ہے-

اس موقع پر دنیا بھر میں جشن منانے والے تمام ہندوستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد۔  ہندوستان نے گذشتہ برس میں بہت ساری چیلنجوں کا سامنا کیا ہے اور میں اس عظیم ملک کے لئے پیشرفت اور خوشحالی کی دعا کرتا ہوں۔ اج بہت ہی خاص دن ہے اور ہم سب کو آزادی اور اتحاد کے لئے لڑنے اور کام  کرنے کی ضرورت ہے۔

اللہ سبحانہ وتعالی ہمارے ملک اور ہندوستانی عوام کو سلامت رکھے۔