کھیل
رونالڈو کا عربی میں سلام (ویڈیو)
سعودی فٹ بال کلب النصر نے اپنے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا ایک مختصر ویڈیو پیغام پوسٹ کیا ہے جس میں وہ کیمرے کے سامنے مداحوں کو عربی میں مخاطب کرتے ہوئے السلام علیکم کہہ رہے ہیں۔
سعودی عرب: سعودی فٹ بال کلب النصر نے اپنے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا ایک مختصر ویڈیو پیغام پوسٹ کیا ہے جس میں وہ کیمرے کے سامنے مداحوں کو عربی میں مخاطب کرتے ہوئے السلام علیکم کہہ رہے ہیں۔
مداحوں کے لیے یہ کافی دلچسپی کا باعث رہا۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی تھی جس میں النصر ٹیم کو روایتی سعودی لباس میں دکھایا گیا تھا اور وہ ریاض شہر کی گلیوں میں اپنے دوست کے ساتھ گھوم بھی رہے تھے۔