ایشیاء

شہباز شریف کی ہندوستان کو پھر مذاکرات کی پیشکش

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان‘امریکہ سے بھی باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر بہترین تعلقات چاہتا ہے۔ ہم امریکہ سے ایسے تعلقات نہیں چاہتے جس میں ایک دوسرے کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جائے۔

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایک بار پھر ہندوستان کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔اسلام آباد میں منرل سمٹ سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ تنازعات کے پُرامن حل پر یقین رکھتے ہیں‘ جنگیں مسائل کا حل نہیں‘ بات چیت سے آگے بڑھا جاسکتا ہے اور ہمیں اپنے وسائل عوامی مفاد پر خرچ کرنا ہیں۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: آصف علی زرداری کی بحیثیت صدر پاکستان حلف برداری
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
شہباز شریف کی بحیثیت وزیراعظم پاکستان حلف برداری
برکس کی اتفاق ِ رائے سے توسیع کی تائید

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ سے بھی بات کرنے کے لیے تیار ہے مگر شرط یہ ہے کہ ہمسایہ بھی سنجیدہ معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے پر تیار ہو۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان‘امریکہ سے بھی باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر بہترین تعلقات چاہتا ہے۔ ہم امریکہ سے ایسے تعلقات نہیں چاہتے جس میں ایک دوسرے کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریکوڈک منصوبہ بھی ملکی تاریخ میں خاص اہمیت کا حامل ہے اور تھرما کول دنیا میں کوئلہ کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔

a3w
a3w