تلنگانہ

زندگیوں میں خوشحالی لانے بہتر حکمرانی ضروری: کے سی آر

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے اثاثہ جات کی تعمیر اور عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کے خاطر اختراعی پالیسیاں اور اچھا نظم ونسق کا ہونا ضروری ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے اثاثہ جات کی تعمیر اور عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کے خاطر اختراعی پالیسیاں اور اچھا نظم ونسق کا ہونا ضروری ہے۔

مہاراشٹرا کی مختلف سیاسی جماعتوں کے قا ئدین کی بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد پرگتی بھون میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت قدیم پالیسیوں پر عمل کررہی ہے جو موجودہ دور کیلئے نامناسب ہے۔

روایتی پالیسیوں کا موجودہ دور میں کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ہم کو بدلتے حالات اور تقاضوں کے مطابق پالیسیاں بناتے ہوئے ترقی کی سمت سفر جاری رکھنا چاہئے کے سی آر نے مرکزی حکومت پر ملک میں موجود وسائل اور صلاحیتوں سے استفادہ کرنے میں ناکام ہو جانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس نظریہ اور منصوبہ کا فقدان ہے۔

ملک کی ترقی کے عمل میں ابھی بھی کسانوں، نوجوانوں، خواتین اور پیشہ وارانہ افراد کو شراکت دار بنایا جانا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی ناگزیر ہے۔