حیدرآباد

حیدرآباد میں بی جے پی قائد لاپتہ، تلاشی کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل

شہر حیدرآباد میں بی جے پی کے ایک قائد لاپتہ بتائے گئے ہیں جن کی تلاش کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں بی جے پی کے ایک قائد لاپتہ بتائے گئے ہیں جن کی تلاش کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
کالیشورم پروجیکٹ اسکام پر کانگریس کا دہرا موقف: ڈی کے ارونا
آئی آئی ٹی حیدرآباد کا طالب علم لاپتا (تفصیلی خبر)
حیدرآباد میں تلاشی مہم، 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 17 ہزار روپے ضبط
رام بھی چیف منسٹر ریونت ریڈی کی کرسی نہیں بچا سکیں گے، ڈی اروند کا سنسنی خیز تبصرہ
سینئر بی جے پی قائد نندکشور یادو، بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب

شہر کے مضافاتی علاقہ الوال کے مقامی بی جے پی قائد ایم تروپتی ریڈی جمعرات کی دوپہر سے کسی کو دکھائی نہیں دئیے ہیں۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کرلیا ہے۔

کشائی گوڑہ کے رہنے والے ریڈی، اراضی سے مربوط کام کیلئے دفتر تحصیلدار گئے ہوئے تھے۔جمعرات کی دوپہر سے ان کا موبائل فون بھی بند آرہا ہے۔

بی جے پی قائد کے افراد خاندان نے الزام عائد کیا کہ مقامی رکن اسمبلی اور ان کے ساتھی اس واقعہ میں ملوث ہیں۔ تروپتی ریڈی کی اہلیہ سجاتا نے الزام عائد کیا کہ ان کے شوہر پر الوال کی ایک اراضی کو معمولی قیمت پر فروخت کرنے کا شدید دباؤ تھا۔

سیاست دانوں کا جن کی املاک سے متصل اراضی کو فروخت کرنے کیلئے ان پر دباؤ تھا۔وہ اپنی سلامتی کے بارے میں پریشان تھے۔ سجاتا نے دعویٰ کیا کہ مرے شوہر چنددنوں سے تناؤ میں اور فکر مند تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں دھمکیاں بھی مل رہی تھیں۔ زمین فروخت نہ کرنے پر انہیں خمیازہ بھگتنے کا خدشہ لاحق تھا۔

سجاتا کی شکایت پر پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ ریڈی کو آخری بار گچی باؤلی میں ایک آٹو سے اترتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس نے کہا کہ اسے ایسا کوئی سراغ نہیں ملا کہ انہیں اغوا کرلیا گیا ہے۔

a3w
a3w