سابق حکومتوں نے متھرا کی ترقی کو نظر انداز کیا: یوگی آدتیہ ناتھ
آدتیہ ناتھ نے متھرا میں آنے والے بلدی انتخابات کے لئے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آزادی کے بعد سے مختلف حکومتوں کے تحت کرپٹ اور کمزور نظام کی مذمت کی جس سے متھرا کی ترقی رک گئی۔
لکھنو: چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کے دن سابق حکومتوں پر مبینہ طور پر متھرا کی ترقی کو نظر انداز کرنے پر تنقید کرتے لگاتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے 32 ہزارکروڑ روپے مالیتی پراجکٹس شروع کئے ان کے مکمل ہونے پر متھرا کی داپار دور کی شان وشوکت اور دھارمکتا کا احیاء ہوگا۔
آدتیہ ناتھ نے متھرا میں آنے والے بلدی انتخابات کے لئے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آزادی کے بعد سے مختلف حکومتوں کے تحت کرپٹ اور کمزور نظام کی مذمت کی جس سے متھرا کی ترقی رک گئی۔
انھوں نے کہا کہ 2017 میں متھرا ورینداون میونسپل کارپوریشن اور برج تیررتھ وکاس پریشد کی تشکیل سے متھرا میں مجموعی ترقی کا عملی منصوبہ آگے بڑھا۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ ہماری حکومت کی جانب سے متھرا ورینداون میونسپل کارپوریشن قائم کیا گیا برج تیررتھ وکاس پریشد قائم کرتے ہوئے اس مقام کی مجموعی ترقی کے لئے عملی منصوبہ آگے بڑھانے کے لئے اقدامات کئے گئے یہاں جاری کردہ ایک بیان کے بموجب چیف منسٹر نے یہ بات کہی۔
انھو ں نے عوام سے انتخابات میں بی جے پی کے امیدواروں کو ووٹ دینے اور ایک ٹرپل انجن حکومت قائم کرنے کی خواہش کی۔
انھوں نے یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ یوپی نے گلوبل انویسٹرس سمٹ 2023 کے دوران 35 لاکھ کروڑ روپے سرمایہ کاری کی تجاویز حاصل کی کہا کہ اس سرمایہ کاری کے نتیجہ میں برج خطع میں 50 ہزار نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوگا آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آج ہندوستان بدل گیا ہے اور ہمیں تبدیلی کے اس عمل میں ضرور شامل ہونا چاہئے آج ایرپورٹس، آئی آئی ٹی اور اے آئی آئی ایم ایس جیسے بڑے انفراسٹرکچر اور کنسٹرکشن کے پراجکٹس مقررہ وقت میں مکمل کرلئے گئے ہیں۔
کاشی، آیودھیا کیدار ناتھ اور مہاکال جیسے مقامات پر تہذیبی میراث کے احترام کے نتیجے میں احیاء کیا گیا۔ ہندوستان جو 2014 سے خود مکتفی بن گیا ہے اترپردیش اور اس نئے ہندوستان کی صلاحیت کو جوڑا جانا چاہئے انھوں نے مزید کہا کہ آج ملک کی معیشت مضبوط بن گئی ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ متھرا میں جواہر باغ کبھی غنڈہ گردی کا گڑھ تھا۔
کوسی کلاں میں فسادات ہوا کرتے تھے مگر پیپسی کو انڈیا نے وہاں دنیا کا ایک بڑا تیاری پلانٹ لگایا انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے متھرا اور ورنداون میں گوشت اور شراب کی فروخت پر مکمل طور پر امتناع عائد کیا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ کسی کو اس مقام کی دھارمکتا کے ساتھ کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی انھو ں نے کہا کہ کاشی (وارانسی) کے خطوط پر بانکے بہاری دھم کی ترقی دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ برسانہ، گوکل اور گوردھن کی تابناکی واپس لانا ہماری ذمہ داری ہے اس نقط نظر سے بلدی انتخابات اہم ہیں۔
چیف منسٹر نے سابق حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2017 سے قبل ایک مخصوص پارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے ہاتھوں میں طمنچوں کے ساتھ گھوما کرتے تھے۔ آج نوجوانوں کے ہاتھوں میں ٹیبلٹس ہیں۔ قبل ازیں وہاں اشرار کی دہشت ہوا کرتی تھی آج یہ ایک محفوظ شہر ہے۔ قبل ازیں وہاں کوڑے کا انبار ہوا کرتا تھا آج یہ ایک اسمارٹ سٹی ہے۔