جرائم و حادثات
محکمہ بجلی کا لائن انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
شکایت کنندہ کی جانب سے اس کی بیوی کے نام پر مکان کی تعمیر کے دوران چچا کے مکان سے بجلی کے استعمال پر کارروائی نہ کرنے کیلئے عہدیدارنے رشوت طلب کی۔
حیدرآباد: اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے عہدیداروں نے محکمہ بجلی کے ایک لائن انسپکٹر کو 26,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے پلوانچہ میں الکٹرسٹی ڈپارٹمنٹ کے لائن انسپکٹر، ملزم عہدیدار (اے او)، ناگاراجو کو ریلائنس ٹرینڈس کے پاس رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
اے سی بی کے عہدیداروں نے بتایا کہ ناگاراجو نے شکایت کنندہ کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنے کے بدلے میں یہ رشوت طلب کی۔شکایت کنندہ کی جانب سے اس کی بیوی کے نام پر مکان کی تعمیر کے دوران چچا کے مکان سے بجلی کے استعمال پر کارروائی نہ کرنے کیلئے عہدیدارنے رشوت طلب کی۔ناگاراجو کے قبضے سے 26,000 روپے کی رشوت کی رقم برآمد کی گئی۔ ناگاراجو کو گرفتار کرلیاگیا اور ورنگل میں عدالت میں پیش کیا گیا۔