مشرق وسطیٰ

6 سال سے اولاد سے محروم سعودی جوڑے پر اللہ کی رحمت، 3 جڑواں بچیوں کی پیدائش

نجران ریجن کا رہائشی سعودی جوڑا شادی کے 6 سال بعد ایک ساتھ 3 بچیوں کا باپ بن گیا، نومولود بچیوں کے نام اسما، سما اور سحاب رکھے ہیں۔

ریاض: سعودی عرب میں 6 سال سے اولاد سے محروم خاتون کے یہاں ایک ساتھ 3 بچیوں کی پیدائش ہوئی ہے، بچیوں کے والد خدا کی رحمت پر خوشی سے نہال ہیں۔ نجران ریجن کا رہائشی سعودی جوڑا شادی کے 6 سال بعد ایک ساتھ 3 بچیوں کا باپ بن گیا، نومولود بچیوں کے نام اسما، سما اور سحاب رکھے ہیں۔

متعلقہ خبریں
دلہن کے گانے نے شادی کو بنا دیا خواب جیسا لمحہ(ویڈیو وائرل)
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم

وزارت صحت نے مقامی شہری کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی تینوں بچیوں کو گود میں لیے ہوئے ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے وزارت صحت کے اعلامیہ پر ردعمل دیتے ہوئے خاندان کو دعاؤں سے نوازا۔

نومولود بچیوں کے والد کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے خدا کی رحمت کا انتظار کر رہے تھے اور خدا نے انہیں خالی ہاتھ نہیں لوٹایا اور ان کا دامن خوشیوں سے بھر دیا۔