شمالی بھارت

سپریم کورٹ، عبداللہ اعظم کی درخواست پر سماعت کرے گا

سپریم کورٹ‘ عبداللہ اعظم خان کی درخواست پر سماعت کے لیے رضامند ہوگئی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ‘ عبداللہ اعظم خان کی درخواست پر سماعت کے لیے رضامند ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
سنبھل جامع مسجد کی آہک پاشی میں کیا برائی ہے؟: الٰہ آباد ہائی کورٹ
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز

انہوں نے الٰہ باد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا جس نے 15سال پرانے کیس میں ان کی سزا پر روک لگانے سے انکار کردیا تھا جو بطور رکن اسمبلی ان کی نااہلی کی وجہ بنی تھی۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے وکیل کے دلائل کا نوٹ لیا اور ان کی اپیل کو 21/ اپریل کو لسٹ کرنے رضامندی ظاہر کی۔

خان کو اترپردیش کے مرادآباد ضلع کے چھجلیٹ میں دھرنا کے دوران سڑکوں کی مسدودی میں ملوث ہونے کے لیے فوجداری کیس میں دو سال جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔