سوشیل میڈیاشمالی بھارت

عتیق احمد کی قبرپرترنگا رکھنے کی پاداش میں کانگریس لیڈر گرفتار

مقامی کانگریسی لیڈر راج کمار سنگھ رجو کو پولیس نے چہارشنبہ کو اس وقت اپنی تحویل میں لے لیا جب اس نے مبینہ طور پر ترنگا عتیق احمد کی قبر پررکھا اور انہیں شہید قرار دیا۔

پریاگ راج: مقامی کانگریسی لیڈر راج کمار سنگھ رجو کو پولیس نے چہارشنبہ کو اس وقت اپنی تحویل میں لے لیا جب اس نے مبینہ طور پر ترنگا عتیق احمد کی قبر پررکھا اور انہیں شہید قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
وزیراعظم کے بے بنیاد دعویٰ پر تنقید
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی

کانگریس نے رجو کو پارٹی سے خارج کردیا جو کہ آنے والے بلدی انتخابات میں ایک امیدوار ہے۔ جو کہ 6 سال کی پارٹی سے تعلق رکھتا ہے۔

اس کے شہری صدر پردیپ مشرا انشومن نے یہ بات کہی۔ انشومن کا کہنا ہے کہ رجو ساؤتھ ملاکا کے آزاد نگر سے کانگریس کارپوریٹر کا امیدوار ہے۔

ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں رجو کو احمد کی قبر پر ترنگا رکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے اس نے احمد اور ان کے بھائی اشرف کی تائید میں نعرے بھی لگائے اور مطالبہ کیا کہ سابق ایم پی کو بھارت رتن ایوارڈ دیا جائے۔

وہ عوام کا نمائندہ تھا اور شہید ہوا ہے کیوں اسے سرکاری اعزاز نہیں دیا جاسکتا اور کیوں اس کی قبر پر ترنگا نہیں رکھا جاسکتا۔ رجو نے یہ بات کہی۔

انشومن نے دعویٰ کیا کہ ایک فوٹو رجو کے ایوارڈ حاصل کرنے کا جو ریاستی ڈپٹی چیف منسٹر کیشوپرساد موریا سے حاصل کیا تھا اور کہاکہ جو کچھ ہوا ہے یہ سب سازش کا نتیجہ ہے۔ رجو کا نفسیاتی علاج چل رہا ہے اور مزید کہا کہ ماہر نفسیات کا نسخہ (پریسکرپشن) برائے ادو یات اس کے کمرہ میں دستیاب ہوا ہے۔