حیدرآباد

سکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب میں عدم شرکت پر گورنر نشانہ تنقید

ریاستی وزیر برقی جی جگدیش ریڈی نے جدید سکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر برقی جی جگدیش ریڈی نے جدید سکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوریا پیٹ میں پیر کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر برقی جگدیش ریڈی نے کہاکہ ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر سکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کو دعوت نامہ ایصال کیا گیا تھا مگر اُنہوں نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی اور انہوں نے دانستہ طورپر افتتاحی تقریب سے دوری اختیار کی۔

اُنہوں نے کہاکہ تلنگانہ کی ترقی کا عمل جاری رہے گا اور کوئی بھی ریاست کی ترقی کو نہیں روک پائے گا۔

انہوں نے کہاکہ سکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب میں عدم شرکت کے مسئلہ کو ہم گورنر کے ضمیر پر چھوڑچکے ہیں۔

گورنر نے سکریٹریٹ کے افتتاح جیسے اہم پروگرام میں شرکت نہ کرتے ہوئے اپنا اصلی رنگ دکھادیا ہے۔