سیاسی جماعت کا ٹوئٹر ہینڈل مسدود نہ کیا جائے : کرناٹک ہائیکورٹ
کرناٹک ہائیکورٹ نے آج ایک سیول عدالت کے حکم کے خلاف انڈین نیشنل کانگریس کی اپیل کوقبول کرلیا۔سیول عدالت نے کانگریس اوربھارت جوڑو یاترا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کومسدودکرنے کا حکم دیاتھا۔
بنگلورو: کرناٹک ہائیکورٹ نے آج ایک سیول عدالت کے حکم کے خلاف انڈین نیشنل کانگریس کی اپیل کوقبول کرلیا۔سیول عدالت نے کانگریس اوربھارت جوڑو یاترا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کومسدودکرنے کا حکم دیاتھا۔
کرناٹک ہائیکورٹ نے کہاکہ ایم آرٹی کمپنی کے موسیقی کے حقوق کی جس مواد سے خلاف ورزی ہورہی ہے، اسے حذف کئے جانے پر پارٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کومسدود نہ کیاجائے۔ سینئر ایڈوکیٹ ابھیشک سنگھوی کانگریس کی طرف سے پیش ہوئے اورکہاکہ عبوری حکم جاری کرنے کی کوئی ہنگامی وجہ نہیں تھی۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل کو مسدود نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ آپ صرف یہ چاہتے ہیں کہ ایک45 سیکنڈکاکلپ جس سے مبینہ طورپر ایم آرٹی کمپنی کے موسیقی کے حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے اسے نہ دکھایاجائے، ہم اقرارکرتے ہیں کہ ایسا نہیں کیاجائے گا یہ غلطی سے اپ لوڈ ہوگیاتھا۔
انہوں نے عدالت سے التجاکی کہ کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل کومسدود کرنے کے حکم پر روک لگادی جائے کیونکہ سیاسی جماعت کا آزادی اظہارکا حق متاثرہوگا۔ انہوں نے بنچ کوتیقن دیاکہ یہ پوسٹ غلطی سے ڈال دیاگیاتھا اوراس آڈیوکلپ کواستعمال کرنے کاکوئی تجارتی مقصد نہیں ہے۔
سنگھوی نے کہاکہ قومی جماعت کے ٹوئٹر ہینڈل کومسدودکرنے کاحکم جاری کرتے ہوئے غیرمتناسب فیصلہ صادر نہیں کیاجاسکتا۔ اس کی وجہ سے پارٹی کے آزادی اظہارکی خلاف ورزی ہوگی اوروہ بھی ایک ایسے وقت جب بھارت جوڑو یاترا جاری ہے۔