جنوبی بھارت

شہریت قانون محض ایک ہوّا : ترنمول کانگریس

وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کہا تھاکہ گجرات میں بیرونی ممالک میں اذیت رسانی کے شکارسکھ خاندانوں کوشہریت دیتے ہوئے یہ اجاگر کردیا گیاہے کہ سکھ چاہے کہیں بھی ہوں، ہندوستان ان کاگھر ہے۔

کولکتہ: ترنمول کانگریس نے سی اے اے کے بارے میں حالیہ تبصرہ پر وزیراعظم نریندرمودی کو آج نشانہ تنقید بنایا اورکہاکہ یہ ایک جھوٹ ہے جس کا مقصد گجرات اسمبلی انتخابات اورلوک سبھا انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ کہانی تیارکرنا ہے۔

ٹی ایم سی نے اس بات کودہرایاکہ وہ مغربی بنگال میں کبھی بھی اس قانون پر عمل آوری ہونے نہیں دے گی۔ ٹی ایم سی ترجمان کنال گھوش نے کہاکہ ہر مرتبہ انتخابات سے قبل بی جے پی نئی ترکیبوں کے ساتھ سامنے آنے کی کوشش کرتی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کہا تھاکہ گجرات میں بیرونی ممالک میں اذیت رسانی کے شکارسکھ خاندانوں کوشہریت دیتے ہوئے یہ اجاگر کردیا گیاہے کہ سکھ چاہے کہیں بھی ہوں، ہندوستان ان کاگھر ہے۔

ہم نے ملک کے بٹوارے سے متاثرہ ہندواورسکھ خاندانوں کو شہریت دینے کیلئے راستہ تیار کرنے کی کوشش کی ہے اورسی اے اے قانون متعارف کرایاہے۔

کنال گھوش نے کہاکہ پاکستان سے ہندوستان آنے والوں اورسابق مشرقی پاکستان سے آنے والوں کو پہلے ہی شہریت مل چکی ہے اوریہ سی اے اے کامسئلہ محض ایک ہوّا ہے‘ جس کامقصد عوام کوبے وقوف بنانا ہے۔ جب بھی انتخابات قریب ہوتے ہیں، بی جے پی یہ مسئلہ اٹھاتی ہے تاکہ فرقہ وارانہ کہانی تیارکی جاسکے۔ یہ ترکیب اب پرانی ہوچکی ہے۔