دہلی

سی بی آئی کی خصوصی ٹیم منی پور پہنچ گئی

اسپیشل ڈائرکٹر اجئے بھٹناگر کی قیادت میں سی بی آئی عہدیداروں کی ٹیم خصوصی پرواز سے چہارشنبہ کو امپھال پہنچ گئی جہاں وہ 2 لاپتہ طلبا کے اغوا اور ہلاکت کی تحقیقات کرے گی۔

امپھال/ نئی دہلی: اسپیشل ڈائرکٹر اجئے بھٹناگر کی قیادت میں سی بی آئی عہدیداروں کی ٹیم خصوصی پرواز سے چہارشنبہ کو امپھال پہنچ گئی جہاں وہ 2 لاپتہ طلبا کے اغوا اور ہلاکت کی تحقیقات کرے گی۔

متعلقہ خبریں
ضلع سرسلہ میں 30بندر مردہ پائے گئے
منی پور کی صورتحال پر وزارت ِ داخلہ میں کل اہم میٹنگ
بابا صدیقی قتل کیس میں 11 ویں گرفتاری
بھگوان کو تو سیاست سے دور رکھیں: سپریم کورٹ
مرزا پور میں گاؤکشی کے الزام میں 8 حراست میں

حکومت ِ منی پور نے جیسے ہی تحقیقات سی بی آئی کے حوالہ کیں ٹیم کو وہاں بھیجنے کا چند گھنٹوں میں فیصلہ کرلیا گیا۔ اجئے بھٹناگر وفاقی ایجنسی میں نمبر 2 (سکنڈ اِن کمانڈ) ہیں۔

ان کی ٹیم میں جوائنٹ ڈائرکٹر گھنشیام اُپادھیائے بھی شامل ہوں گے جو امپھال میں پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں۔ سی بی آئی کی سنٹرل فارنسک سائنس لیباریٹری کے ماہرین کو بھی شامل کیا جائے گا۔

لاپتہ نوجوانوں کی نعشوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی کل ریاست میں طلبا کا زبردست احتجاج ہوا تھا۔ وادی ئ امپھال میں پولیس لاٹھی چارج میں 45 طلبا زخمی ہوئے تھے جن میں کئی لڑکیاں شامل تھیں۔