شمالی بھارت

گنیش وسرجن یاترا کے دوران افضل نامی شخص کا لڑکی پر جنسی حملہ، ملزم فائرنگ میں زخمی

یوپی کے ضلع ہردوئی میں ایک 14 سالہ لڑکی پر مبینہ جنسی حملے کے لیے گرفتار شخص جب ایک ہیڈ کانسٹبل کی پستول چھین کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں زخمی ہوگیا۔

ہردوئی (یوپی) : یوپی کے ضلع ہردوئی میں ایک 14 سالہ لڑکی پر مبینہ جنسی حملے کے لیے گرفتار شخص جب ایک ہیڈ کانسٹبل کی پستول چھین کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
پارلیمنٹ سیکوریٹی چُوک کیس، للت جھا کی تحویل میں توسیع

پولیس کے مطابق پیر کے دن گنیش وسرجن یاترا کے دوران افضل، لڑکی پر جنسی حملہ کیا۔ مقامی افراد نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ لڑکی نے پھانسی لے کر خودکشی کی کوشش کی۔

لڑکی کو کمرے میں لٹکتے دیکھ کر ماں فوری چیخ و پکار کرتے ہوئے کمرے میں پہنچ گئی۔ ارکانِ خاندان نے لڑکی کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کو روانہ کیا۔

وہاں سے اسے ڈسٹرکٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کیشو چندرا گوسوامی نے بتایا کہ منگل کے دن افضل کو کرفتار کیا گیا۔

جب پولیس اسے ساتھ لے جارہی تھی چند لاوارث مویشی سامنے آنے سے گاڑیوں کی رفتار جب کم ہوئی افضل صورتِ حال کا فائدہ اٹھانے ہیڈ کانسٹبل کا پستول چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی اور منجھلا پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں فائرنگ شروع کیا۔

پولیس نے اپنے دفاع کے لیے فائر کرکے ملزم کو زخمی کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ علاج کے لیے افضل کو شاہ آباد کمیونٹی ہیلتھ سنٹر روانہ کیا گیا۔

a3w
a3w