مذہب

شرابی کی بیٹی سے نکاح

اگر لڑکی خود احکام شریعت کی پابند ہو ، تو اس سے نکاح کرنے میں کچھ حرج نہیں ، ممکن ہے کہ آپ کا اس گھر میں جانا اس کے والد کے لیے بھی اصلاح کا ذریعہ ہوجائے ،

سوال:-میرے بھائیوں ، بہنوں کی شادیاں ہوچکی ہیں، میں غریب لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں ؛ مگر اس کے والد کو شراب پینے کی عادت ہے ، کیا میرے لیے ایسے نشہ خور شخص کی لڑکی سے نکاح کرنا درست ہوگا ؟

( احمد اللہ، دلسکھ نگر)

جواب:- اگر لڑکی خود احکام شریعت کی پابند ہو ، تو اس سے نکاح کرنے میں کچھ حرج نہیں ، ممکن ہے کہ آپ کا اس گھر میں جانا اس کے والد کے لیے بھی اصلاح کا ذریعہ ہوجائے ،

نکاح تو کافر کی مسلمان لڑکی سے بھی کیا جاسکتا ہے اور ظاہر ہے کہ شرابی کا گناہ کافر ہونے سے کمتر ہے ۔