تلنگانہ
شرملا کو آج پولیس نے گرفتارکرلیا۔ مقدمہ درج
ایم ایل اے شنکر نائک کے خلاف نازیبا ریمارکس کرنے کے الزام میں انہیں آج محبوب آباد میں گرفتار کرلیا گیا۔

حیدرآباد: وائی ایس ٹی پی صدر وائی ایس شرملا کو آج پولیس نے گرفتارکرلیا۔
ایم ایل اے شنکر نائک کے خلاف نازیبا ریمارکس کرنے کے الزام میں انہیں آج محبوب آباد میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے انہیں حیدرآباد منتقل کردیا۔ کل ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شرملا نے شنکر نائک پر بدعنوانی کے الزامات لگائے تھے۔
پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔