تلنگانہحیدرآباد

تلنگانہ: سوریا پیٹ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، لوگ گھروں کے باہر نکل آئے

مقامی افراد نے کہاکہ آج صبح 7بجکر 25منٹ پر یہ جھٹکے چنتالاپالم اور میلاچیرومنڈلوں کے بیشتر مواضعات میں محسوس کئے گئے۔ ان افرادنے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں ان علاقوں میں کئی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ضلع کے چنتالاپالم اور میلاچیرومنڈلوں میں آج صبح تقریبا دس سکنڈس کے لئے یہ جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے ساتھ ہی مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین
ترکیہ اور شام زلزلے میں اموات کی تعداد 41 ہزار ہوگئی
ہندوستانی شہریوں نے ترکیہ کے لئے مدد روانہ کی
زلزلہ متاثرین سے لوٹ مار اور دھوکہ دینے والے48 افراد گرفتار

کئی افراد ان جھٹکوں کے ساتھ ہی گھروں سے باہر نکل گئے اور بیشتر افراد کو اپنے رشتہ داروں کی خیریت بذریعہ فون معلوم کرتے ہوئے دیکھاگیا۔ان جھٹکوں کے نتیجہ میں کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مقامی افراد نے کہاکہ آج صبح 7بجکر 25منٹ پر یہ جھٹکے چنتالاپالم اور میلاچیرومنڈلوں کے بیشتر مواضعات میں محسوس کئے گئے۔ ان افرادنے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں ان علاقوں میں کئی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

اسی دوران آندھرا پردیش کے پلی چنتالا پروجیکٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ مقامی لوگوں نے کہاکہ ان جھٹکوں کے نتیجہ میں کچھ دیر زمین سے زوردار آواز آئی جس کے ساتھ ہی وہ جان بچانے کے لئے اپنے گھروں سے نکل کر کھلے آسمان کے نیچے آگئے۔

a3w
a3w