تلنگانہسوشیل میڈیا

شرپسندوں نے مسجد دوبارہ نذر آتش کردی

فرقہ پرستوں نے ضلع محبوب نگر کی پرامن فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے چنا چنتہ کنٹہ منڈل کے ایک گاؤں آپم پلی کی مسجد کے عارضی ڈھانچہ کو ایک بار پھر نذر آتش کردیا۔

آتما کور: فرقہ پرستوں نے ضلع محبوب نگر کی پرامن فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے چنا چنتہ کنٹہ منڈل کے ایک گاؤں آپم پلی کی مسجد کے عارضی ڈھانچہ کو ایک بار پھر نذر آتش کردیا۔

شرپسندوں نے اس سے قبل اس موضع کی جامع مسجد کے عارضی شیڈ کو آگ لگا دی تھی۔ حکومت اور پولیس کی جانب سے سخت کاروائی نہ کئے جانے کی وجہ سے شرپسندوں نے دوسری بار گاوں کی مسجد کے عارضی ڈھانچہ کو آگ کے حوالے کردیا۔

قبل ازیں رمضان المبارک میں اس مسجد کو آگ لگا دی گئی تھی۔ تب پولیس کے عہدیداروں نے مسلمانوں کو سمجھا کر مسجد کا عارضی ڈھانچہ جو لکڑی کا تھا، بنایااور مقامی سرپنچ ٹی آر ایس پارٹی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ مسجدکی تعمیر میں تعاون کریں گے اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

محکمہ پولیس نے بھی اشرار کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا وعدہ کیا ہے لیکن کل رات اشرار نے مسجد کو دوسری مرتبہ مسجد کو آگ لگائی۔ گاؤں کے مسلمان خوف زدہ ہیں۔

گاؤں والوں نے ضلع محبوب نگر کے مسلم قائدین اور اعلی عہدیداروں سے ان کے ساتھ انصاف کرنے کی گزارش کی ہے۔ان کی آواز کو آگے بڑھانے کی گزارش کی ہے۔ تلنگانہ کو گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ کہا جاتا ہے مگر ضلع میں دو ماہ کے اندر دوسری بار مسجد کو آگ لگا دی گئی۔ مقامی مسلمانوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔