تلنگانہسوشیل میڈیا

ویڈیو: بی جے پی ایم پی ڈی اروند کی کار پر حملہ

بی جے پی کے نظام آباد ایم پی ڈی اروند کے دورہ ابراہیم پٹنم کے موضع ایر ڈنڈی کے خلاف عوام نے احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے ڈی اروند کی کار پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے ان کی کار کے شیشیوں کو نقصان پہنچا۔

کورٹلہ: بی جے پی کے نظام آباد ایم پی ڈی اروند کے دورہ ابراہیم پٹنم کے موضع ایر ڈنڈی کے خلاف عوام نے احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے ڈی اروند کی کار پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے ان کی کار کے شیشیوں کو نقصان پہنچا۔

نظام آباد ایم پی ڈی اروند کے کورٹلہ کے ان وارڈز نمبر 10 اور 11 کے دورہ کے خلاف وارڈ کی خواتین نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے ایم پی اروند کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا۔

احتجاج وارڈ کونسلر ومیونسپل نائب صدرنشین جی پون کی قیادت میں کیا گیا تھا۔ خواتین نے کہا کہ پانچ دن قبل ہمارے یہ 2وارڈز شدید بارش کی وجہ سے کافی متاثر ہوئے تھے۔

2دن تک ہم پانی میں محصور تھے۔ گھروں میں پانی داخل ہوگیا تھا۔اُس وقت ہماری مدد کیلئے وائس چیرمین جی پون اور میونسپل چیرپرسن شریمتی اے لاونیا کے علاوہ کوئی بی جے پی قائد نہیں آیا۔

اب جبکہ آٹھ دن گذرچکے اب ایم پی ڈی اروند کو ہماری یاد آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو شرم کی بات ہے۔

a3w
a3w