عثمانیہ یونیورسٹی کے پی جی سمسٹرس کی نئی تواریخ کا اعلان
عثمانیہ یونیورسٹی کے حدود میں منعقد شدنی پوسٹ گریجویٹ کورسس کے دوسرے اور چوتھے سمسٹر کے ٹائم ٹیبل کو دوبارہ شیڈول کرتے ہوئے امتحانات کی تواریخ کا اعلان کردیا گیا۔
حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی کے حدود میں منعقد شدنی پوسٹ گریجویٹ کورسس کے دوسرے اور چوتھے سمسٹر کے ٹائم ٹیبل کو دوبارہ شیڈول کرتے ہوئے امتحانات کی تواریخ کا اعلان کردیا گیا۔
یونیورسٹی کے ذمہ داروں نے کہا کہ 28 جولائی سے منعقدشدنی سمسٹر امتحانات کا اب16/ اگست سے آغاز ہوگا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ازسر نو تشکیل شدہ شیڈول کو عنقریب جاری کردیا جائے گا۔
وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈی روندر، رجسٹرار پروفیسر پی لکشمی نارائنا، کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں پی جی کورسس کے سمسٹر امتحانات کے علاوہ مختلف امور پر غور وخوض کیا گیا۔
اس اجلاس میں کیمپس، ملحقہ کالجس، اضلاع میں پی جی سنٹرس کے پرنسپلس کے علاوہ شعبہ امتحانات کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ یونیورسٹی کی جانب سے پی جی سمسٹر امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے طلباء کی جانب سے احتجاج منظم کیا گیا تھا۔
طلباء کا مطالبہ تھا کہ نصاب کی تکمیل تک امتحانات کو ملتوی کیا جانا چاہئے جس کے بعد 16/ اگست سے سمسٹر امتحانات کا آغاز ہوگا۔ جبکہ 26 اور 27 جولائی کو انٹرنل امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔