ایشیاء

عمران خان کو تحقیر عدالت معاملہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی نوٹس

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر توہین عدالت کا شوکاز نوٹس ارسال کردیا گیا۔

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر توہین عدالت کا شوکاز نوٹس ارسال کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج کو دھمکانے پر توہین عدالت کے کیس میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے خاتون جج کے بارے میں توہین اوردھمکی آمیزتقریرکی، انہوں نے تقریر اس وقت کی جب کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت تھا۔

نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا ہیکہ عمران خان نے توہین اوردھمکی آمیز تقریرمن پسند فیصلہ لینے کے لیے کی۔ انہوں نے تقریرکے ذریعہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔