مشرق وسطیٰ

ایران عالمِ اسلام کی پہلی دفاعی لائن ہے صیہونی صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل پر گرنے والے ایرانی میزائلوں کو دیکھ کر ہمیں دلی خوشی ہوئی ہے، کیونکہ یہ غزہ میں ہونے والے ہزاروں معصوم مسلمانوں کے قتل عام کا بھرپور جواب ہے

غزہ سٹی : حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈ کے ترجمان نے ایران کے خلاف جاری حالیہ جارحیت کے تناظر میں ایک خصوصی بیان جاری کیا ہے۔ ترجمان نے ایران کو تمام اسلامی ممالک کے لیے ’اولین لائن آف ڈیفنس‘ (دفاع کی پہلی لکیر) قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی طاقت آزاد ایرانی قوم کا عزم نہیں توڑ سکتی۔

متعلقہ خبریں
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تو اسے ‘بے مثال مسائل’ کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل پر گرنے والے ایرانی میزائلوں کو دیکھ کر ہمیں دلی خوشی ہوئی ہے، کیونکہ یہ غزہ میں ہونے والے ہزاروں معصوم مسلمانوں کے قتل عام کا بھرپور جواب ہے۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر ایران اپنی طاقت کا استعمال نہ کرے تو نازی صیہونی (اسرائیل) ایک کے بعد دوسرے مسلم ملک پر قابض ہونے کی کوشش کریں گے۔ القسام بریگیڈ نے پوری مسلم امہ پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک عزائم کے خلاف متحد ہو جائیں۔

دوسری جانب، ایران نے یہ واضح کر دیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باوجود صرف دشمن ممالک کے علاوہ دیگر تمام ممالک کے جہاز وہاں سے گزر سکتے ہیں۔ تہران کا موقف ہے کہ اس کشیدگی کی تمام تر ذمہ داری امریکہ اور اسرائیل کے حملوں پر عائد ہوتی ہے۔