دہلی
عمر خالد کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی
عمرخالد کو 2020 کے دہلی فسادات کی مبینہ بڑی سازش سے جڑے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر یو اے پی اے لگادیا گیا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن طالب علم جہدکار عمر خالد کی درخواست ِ ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔
عمرخالد کو 2020 کے دہلی فسادات کی مبینہ بڑی سازش سے جڑے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر یو اے پی اے لگادیا گیا۔
جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے سماعت ملتوی کردی کیونکہ درخواست گزار کے وکیل نے ایک ہفتہ کا التوا چاہا۔
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب جانکاری کے مطابق معاملہ کی لسٹنگ 9 اگست کو ہوسکتی ہے۔ عمرخالد 2 سال 11ماہ سے قید ہے۔