تلنگانہ

تلنگانہ:سابق ایم ایل سی وصحافی آر ستیہ نارائنا چل بسے

تلنگانہ کے سابق ایم ایل سی وصحافی آر ستیہ نارائنا جنہوں نے تلنگانہ تحریک کے دوسرے مرحلہ میں کلیدی کردار ادا کیا، اتوار کو سنگاریڈی میں واقع اپنے مکان میں چل بسے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق ایم ایل سی وصحافی آر ستیہ نارائنا جنہوں نے تلنگانہ تحریک کے دوسرے مرحلہ میں کلیدی کردار ادا کیا، اتوار کو سنگاریڈی میں واقع اپنے مکان میں چل بسے۔

متعلقہ خبریں
سعودی شہزادہ منصور بن بدر انتقال کرگئے
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

وہ طویل عرصہ سے بیمارتھے۔ستیہ نارائنا، جو سابق وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کے قریبی ساتھی تھے، نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔

ستیہ نارائنا نے تلنگانہ تحریک میں حصہ لینے کے لیے صحافت چھوڑ دی تھی۔ انہوں نے متحدہ میدک ضلع کے بی آر ایس صدر کے طور پر کام کیا تھا اور سنگاریڈی میں تلنگانہ تحریک کی قیادت کی تھی۔

سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے ستیہ نارائنا کی موت پر صدمہ کا اظہار کیا۔ انہوں نے سابق ایم ایل سی راؤ کے ارکان خاندان کو تعزیتی پیام روانہ کرتے ہوئے کہا کہ ستیہ نارائنا کو تلنگانہ تحریک میں ان کے کردار کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔