فحش اشاروں کا سہارا: چہل قدمی کے دوران خاتون فلمساز کو ہراسانی
شہر کے بنجارہ ہلز علاقہ میں واقع کے بی آر پارک کے قریب چہل قدمی میں مصروف ایک خاتون فلمساز کو ایک شخص نے جو کار چلارہا تھا، مبینہ طور پر ہراساں کیا۔

حیدرآباد: شہر کے بنجارہ ہلز علاقہ میں واقع کے بی آر پارک کے قریب چہل قدمی میں مصروف ایک خاتون فلمساز کو ایک شخص نے جو کار چلارہا تھا، مبینہ طور پر ہراساں کیا۔
32 سالہ فلم ساز نے بنجارہ ہلز پولیس میں اس بارے میں شکایت درج کرائی۔ یہ واقعہ9جولائی کو پیش آیا تھا۔ پولیس کے مطابق اُس شخص نے فحش اشاروں کا سہارا لیا اور اپنے فون کا کیمرہ بھی خاتون کی طرف رکھا تھا۔
شکایت کنندہ نے پولیس کو بتایا کہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ میں وہ شخص میرے سامنے تین بار آیا۔ ہر وقت وہ جب میرے سامنے آیا تب ملزم، اپنا پائنٹ گھٹنے تک لے جاتا اور پھر نامناسب حرکتوں میں ملوث رہتا تھا۔
خاتون فلم ساز کی شکایت پر پولیس نے آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا۔ اس خاتون نے پولیس کو سیاہ رنگ کی ورنا کار کا رجسٹریشن نمبر بھی حوالے کیا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم کی شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ اسے گرفتار کیا جاسکے کے بی آر پارک، وی آئی پیز اور دیگر افراد کیلئے صبح میں چہل قدمی کیلئے ایک مقبول عام مقام ہے۔
ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔ گذشتہ سال اپریل میں دونوجوانوں نے ایک 45 سالہ خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ خاتون کی جانب سے شور کرنے کے بعد یہ ملزمین فرار ہوگئے تھے۔