شمالی بھارت
سبزی میں گوشت کا ٹکرا ملنے پر 2 افراد کی نوکری ختم
بچوں کو دی گئی سبزیوں سے گوشت کا ایک ٹکڑا ملنے پر ، آنگن واڑی کارکن ترنم خان اور اسسٹنٹ سشما یادو کی خدمات کو ختم کر دیا گیا ہے۔
رائسین: مدھیہ پردیش کے رائسین میں چلائے جانے والے ایک آنگن واڑی مرکز میں سبزی کے اندر گوشت کا ٹکڑا ملنے کے بعد دو لوگوں کی خدمات ختم کر دی گئی ہیں۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق مہیما چائلڈ ڈیولپمنٹ آفیسر دیپک سنکت نے بتایا کہ کلکٹر کے حکم کے بعد اس معاملے کی جانچ کی گئی۔ بچوں کی سبزی میں گوشت کا ٹکڑا ملا۔
اس معاملے میں شہر کے وارڈ نمبر 3 مدئی پورہ کے آنگن واڑی نمبر 1 میں منگل کی صبح بچوں کو دی گئی سبزیوں سے گوشت کا ایک ٹکڑا ملنے پر ، آنگن واڑی کارکن ترنم خان اور اسسٹنٹ سشما یادو کی خدمات کو ختم کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سپروائزر سنیتا راجک کو معطل کر دیا گیا ہے۔