مہاراشٹرا
مالیگاؤں دھماکے کیس، پرگیہ ٹھاکر نے ڈسچارج کی درخواست واپس لی
یہ مقدمہ قریب الختم ہے اور 289 گواہوں پر جرح ہوچکی ہے جس کے پیش نظر ٹھاکر اور کلکرنی نے 2018میں داخل کی گئی اپنی درخواستیں واپس لے لی ہیں۔
ممبئی۔ یکم دسمبر۔(پی ٹی آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن لوک سبھا پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور شریک ملزم سمیر کلکرنی نے 2008 مالیگاؤں بم دھماکہ کیس سے ڈسچارج حاصل کرنے آج اپنی درخواستیں بمبئی ہائی کورٹ سے واپس لے لی ہیں۔
یہ مقدمہ قریب الختم ہے اور 289 گواہوں پر جرح ہوچکی ہے جس کے پیش نظر ٹھاکر اور کلکرنی نے 2018میں داخل کی گئی اپنی درخواستیں واپس لے لی ہیں۔
ایک اور ملزم لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت نے اپنی ایک درخواست واپس لی اور الزام عائد کیا کہ انسداد ِغیرقانونی سرگرمیاں ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت اس کے خلاف قانونی کارروائی ناقص تھی۔
ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتہ پروہت کی درخواست برائے ڈسچارج کی سماعت کی تھی اور احکام صادر کرنے تک اسے بند کردیا ہے۔
دسمبر 2017 میں خصوصی عدالت نے ان کی درخواستوں کو مسترد کردیا تھا جس کے بعد وہ ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں۔