جرائم و حادثات

21آوارہ کتوں کی موت نے پولیس کو بھی پریشانی میں ڈال دیا

سب انسپکٹر پولیس سرینواس کے مطابق آوارہ کتوں کو پہلے زہر دیا گیا اور پھر قریب سے گولیاں ماری گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں مقامی سطح پر تیار شدہ اسلحہ استعمال کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے 21 آوارہ کتوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ضمن میں اسلحہ اور جانوروں پر ظلم کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

یہ واقعہ محبوب نگر ضلع کے پوناکل گاؤں میں پیش آیا جو نیشنل ہائی وے سے تقریباً 2 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں متعدد آوارہ کتے زخمی بھی ہوئے۔ متعلقہ محکمہ نے ہلاک ہونے والے کتوں کا پوسٹ مارٹم بھی کیا۔

سب انسپکٹر پولیس سرینواس کے مطابق آوارہ کتوں کو پہلے زہر دیا گیا اور پھر قریب سے گولیاں ماری گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں مقامی سطح پر تیار شدہ اسلحہ استعمال کیا گیا۔

گاؤں میں سی سی ٹی وی نہ ہونے کے باعث پولیس کو ملزم کی گرفتاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق دو کتوں کی موت بغیر گولی لگنے کے باعث ہوئی جس سے شبہ ہوتا ہے کہ ان کو پہلے زہر دیا گیا تھا۔

a3w
a3w