مانسون کے دوران سیلرس کی کھدوائی پر امتناع
گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے مانسون کے دوران شہر میں نئے سیلرس کی کھدوائی اور تعمیر پر امتناع عائد کردیا ہے۔
حیدر آباد: گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے مانسون کے دوران شہر میں نئے سیلرس کی کھدوائی اور تعمیر پر امتناع عائد کردیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ بارش کے دوران ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اِس طرح کے اقدامات کئے ہیں۔ جی ایچ ایم سی ٹاؤن پلاننگ شعبہ کوکمشنر جی ایچ ایم سی نے اِس سلسلہ میں ہدایات دی ہیں کہ وہ حیدرآباد میں اُن مقامات کا معائنہ کریں جہاں پر تعمیرات کا کام کیا جارہا ہے۔
کمشنر نے ٹاؤن پلاننگ کے عہدیداروں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ایسے مقامات کی شناخت کریں جہاں سیلرس کیلئے کھدوائی کی گئی ہے تاکہ اسٹریکچر وغیرہ کے تعلق سے معلومات حاصل ہوسکے۔ میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کی جانب سے ایسے مقامات کا بھی معائنہ کیا جائے گا جہاں پر سیلرس کی کھدوائیوں اور تعمیر کا کام جاری ہے۔
عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اِس سلسلہ میں حکام کی جانب سے دی گئی منظوری سے متعلق اُمور کا جائزہ لیتے ہوئے اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تعمیر اور کھدوائیوں میں کوئی بے قاعدگی یا خامی نہ پائی جائیں اور اگر حفاظتی اقدامات میں کوئی خامی یا نقص ہوتو فوری نوٹسیں جاری کردی جائیں۔
حکام نے یہ بھی کہا کہ سیلرس وغیرہ کی خامی کے دوران تمام قواعد و ضوابط کو برقرار رکھا جانا چاہیے تاکہ کوئی مسائل اور پیچیدگی پیدا نہ ہو۔ سیلرس میں پانی کے جمع نہ ہونے کو بھی یقنی بنایا جائے۔ نوٹس جاری کئے جانے کے باوجود کوئی توجہ نہ دی جائے تو حکام کی جانب سے کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ مزید کام کو روکا جاسکے۔
گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کی جانب سے دی گئی ہیں، اجازت کو منسوخ کیا جائے گا۔ اِس کے علاوہ بلڈرس کا لائسنس بھی منسوخ کیا جاسکتا ہے۔ اِس لئے باقاعدگی برقرار رکھی جانی چاہیے۔
لاپرواہی کے خلاف کیس بھی درج کیا جائے گا۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے اِس سلسلہ میں احکام جاری کئے گئے ہیں۔ اگر سیلرس کیلئے کھدوائی ہوچکی ہوتو اب تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مزید کام کیا جانا چاہیے۔
اطراف کے اسٹریکچر کی سیفٹی کو بھی یقینی بنایا جاناچا ہیے۔ اِس سلسلہ میں احتیاطی اقدامات کئے جانے چاہیے۔ سیلرس کی کھدوائی کے بعد ملبہ کی صفائی اور منتقلی کے لئے بھی انتظامات کئے جانے چاہیے۔