تلنگانہ

تلنگانہ: دسویں جماعت کا پرچہ لیک۔6افرادگرفتار

یہ گرفتاری کل شب ہوئی۔پرچہ لیک ہونے کا معاملہ جمعہ کو مقامی سوشیل ویلفیر گرکل اسکول کے امتحانی مرکز میں پیش آیا، جس کے بعد ایم ای او کی شکایت پر پولیس نے ابتدائی طور پر 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے نکریکل میں دسویں جماعت کے تلگو امتحان کے پرچہ سوالات کے لیک ہونے کے معاملہ میں 6 افراد کوگرفتار کرلیاگیا۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
بھینسہ میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مسلم ملازم پر قاتلانہ حملہ، فرقہ پرست عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

یہ گرفتاری کل شب ہوئی۔پرچہ لیک ہونے کا معاملہ جمعہ کو مقامی سوشیل ویلفیر گرکل اسکول کے امتحانی مرکز میں پیش آیا، جس کے بعد ایم ای او کی شکایت پر پولیس نے ابتدائی طور پر 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔

پولیس کے مطابق، کچھ افراد نے غیر قانونی طور پر امتحانی مرکز میں داخل ہو کر ایک طالب علم کے پاس موجو دپرچہ سوالات کی تصویر لے لی، اس کے جوابات حاصل کیے، اور انہیں فوٹو کاپی کروا کر کچھ طلبہ میں تقسیم کیا۔

گرفتار شدگان میں پرائیویٹ ٹیچرجی شنکر، زِیراکس دکان کا مالک برہما دیورا روی شنکر، سی آکاش،بنڈی سرینو،سی شیواور ایک دیگر نابالغ شامل ہیں۔

پولیس نے ان تمام کو گرفتار کر کے ریمانڈکردیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین کے قبضہ سے 5موبائل فونس، ایک فوٹوکاپی مشین، ایک کمپیوٹر ضبط کرلیاگیا۔