دہلی

ملک کے کئی علاقوں میں آئندہ 3 دن کے دوران بارش اور ژالہ باری کا امکان

محکمہ موسمیات نے (آئی ایم ڈی) اتوار کے روز الرٹ جاری کیا ہے کہ آئندہ تین دن کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوگی۔

نئی دہلی: محکمہ موسمیات نے (آئی ایم ڈی) اتوار کے روز الرٹ جاری کیا ہے کہ آئندہ تین دن کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوگی۔

آئی ایم ڈی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ شمال مغربی ہندوستان، وسطی ہندوستان، جنوبی ہند، مشرقی ہند اور شمال مشرقی ہندوستان میں کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

مہاراشٹرا کے کئی علاقوں میں بھی ہلکی تا اوسط بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

انڈیا میٹرو لوجیکل ڈپارٹمنٹ ممبئی نے کہا ہے کہ بمبئی، تھانے اور پال گھر میں آئندہ 3 تا 4 گھنٹوں کے دوران ہلکی تا اوسط بارش ہوسکتی ہے۔