مشرق وسطیٰ

یمن کے بندرگاہی شہر پر امریکی فضائی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 سے متجاوز

بحیرہ احمر کے بندرگاہی شہر حدیدہ میں منگل کی دیر رات امریکی فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے، جب کہ 15 دیگر زخمی ہیں۔ حوثیوں کے زیر کنٹرول صحت کے حکام نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔

صنعاء: بحیرہ احمر کے بندرگاہی شہر حدیدہ میں منگل کی دیر رات امریکی فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے، جب کہ 15 دیگر زخمی ہیں۔ حوثیوں کے زیر کنٹرول صحت کے حکام نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شدید زخمیوں کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

صحت کے حکام اور مقامی باشندوں کے مطابق امریکی فوجی جنگی طیاروں نے امین مقبل رہائشی محلے میں مکانات کو نشانہ بنایاتھا۔ انہوں نے فضائی حملے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو فوٹیج بھی شیئر کی۔

حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ حدیدہ پر حملے شمالی یمن میں 50 امریکی فضائی حملوں کی وسیع سیریز کا حصہ تھے، جن میں دارالحکومت صنعا ءاور امران، ذمار اور اب صوبے شامل ہیں۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ حملوں میں خاص طور پر امران اور اب صوبے میں ٹیلی فون نیٹ ورک کی سہولیات کو نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ خبریں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
یمن میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 45 افراد ڈوب گئے
جنگ بندی میں توسیع، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
بنگلہ دیش میں ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ
بحرین نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لیا

یہ 15 مارچ کے بعد سے امریکی فضائی حملوں کا تازہ ترین سلسلہ ہے، جب امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے خاتمے کے بعد حوثی گروپ کو اسرائیل کو نشانہ بنانے سے روکنے کے لیےدوبارہ حملے شروع کیے ہيں۔