جرائم و حادثات

ماں کی دو بیٹیوں کے ساتھ خودکشی

ایک خاتون نے دوبیٹیوں کیساتھ ایک جھیل میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ یہ اندو ہناک واقعہ اے پی کے ضلع سری ستیہ سائی میں اتوار کے روز پیش آیا۔

امراوتی: ایک خاتون نے دوبیٹیوں کیساتھ ایک جھیل میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ یہ اندو ہناک واقعہ اے پی کے ضلع سری ستیہ سائی میں اتوار کے روز پیش آیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے دوبیٹیوں کے ساتھ پشتہ (بنڈ)سے جھیل میں چھلانگ لگادی۔ مقامی افراد نے اس بارے میں پولیس کو چوکس کردیا۔ پولیس نے بعد تلاشی‘لاشوں کو باہر نکالا اورپوسٹ مارٹم کیلئے انہیں ہاسپٹل منتقل کردیا۔

مہلوکین کی شناخت 35 سالہ سکنیا‘ 10 سالہ دیوانیہ اور 9سالہ جسمیتا (دونوں بیٹیاں) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ خاندان‘مدی گبہ منڈل مستقر کا متوطن بتایا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے بتایا کہ گھریلومسائل کی وجہ سے ان تینوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔ سکنیاکی شوہر گنگا دھر سے روزانہ لڑائی جھگڑا ہوتاتھا۔

شوہر اور بیوی میں بحث وتکرار کے بعد سکنیا‘دوبچیوں کیساتھ گھرسے نکل گئی تھی۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے۔