دہلی

چھٹے مرحلے میں 59 فیصد سے زیادہ ووٹنگ

شدید گرمی اورمغربی بنگال میں کچھ مراکز پر رائے دہندوں کے درمیان چند جھڑپوں کے درمیان لوک سبھا کے چھٹے مرحلے میں آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 سیٹوں پر ہفتہ کی شام 5 بجے تک اوسطاً 59.01 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

نئی دہلی: شدید گرمی اورمغربی بنگال میں کچھ مراکز پر رائے دہندوں کے درمیان چند جھڑپوں کے درمیان لوک سبھا کے چھٹے مرحلے میں آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 سیٹوں پر ہفتہ کی شام 5 بجے تک اوسطاً 59.01 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

متعلقہ خبریں
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
بی جے پی، ٹیکس دہشت گردی پر اتر آئی ہے: جئے رام رمیش (ویڈیو)

الیکشن کمیشن کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک جاری ووٹنگ میں مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 78.19 فیصد ووٹ ڈالے گئے جب کہ اتر پردیش میں 54.03 فیصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور کئی معززین نے دہلی کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالا۔

جموں و کشمیر کی اننت ناگ-راجوری پارلیمانی سیٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان 52.28 فیصد ووٹروں نے اپنا ووٹ ڈالا، جو 35 سال کا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل سری نگر اور بارہمولہ سیٹوں پر بھی ریکارڈ ووٹنگ ہوئی تھی۔ طویل عرصے بعد ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے ووٹرز میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا اور شام تک کئی مراکز پر خواتین سمیت ووٹرز کی قطاریں دیکھی گئیں۔

کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق بہار میں 53.30 فیصد، ہریانہ میں 58.27، جھارکھنڈ میں 62.74، دہلی میں 54.48 اور اڈیشہ میں 60.07 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

مختلف مقامات پر کئی پولنگ اسٹیشنوں پر صبح ووٹروں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مغربی بنگال کے کچھ پولنگ اسٹیشنزاوراور جموں و کشمیر میں پونچھ کے علاقے میں چند مقامات پر کچھ گروپوں کے درمیان معمولی جھڑپوں کے واقعات کے علاوہ ہر جگہ ووٹنگ پرامن رہی۔

a3w
a3w