مجلس تعمیر ملت کی جانب سے تقریری، تحریری کوئز مقابلے
جناب محمد فرحان نائب معتمد استقبالیہ کے بموجب کل ہند مجلس تعمیرملت پچھلے 73 سا ل سے حضور اکرمؐ کی شان میں عظیم الشان پیمانہ پر جلسہ یوم رحمتہ للعٰلمینؐ منعقد کرتی ہے اسکے دوسرے دن صحابہ کرامؓ کی تعلیمات کو عام کرنے یوم صحابہؓ کا انعقاد عمل میں لاتی ہے۔
حیدرآباد: جناب محمد فرحان نائب معتمد استقبالیہ کے بموجب کل ہند مجلس تعمیرملت پچھلے 73 سا ل سے حضور اکرمؐ کی شان میں عظیم الشان پیمانہ پر جلسہ یوم رحمتہ للعٰلمینؐ منعقد کرتی ہے اسکے دوسرے دن صحابہ کرامؓ کی تعلیمات کو عام کرنے یوم صحابہؓ کا انعقاد عمل میں لاتی ہے۔
اسکے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات میں تعلیمات اسلامی کے مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کیلئے تقریری، تحریری، سیرت طیبہ کوئیزؐ اور قرأت کلام پاک کے مقابلہ منعقد کئے جاتے ہیں۔ سال گزشہ 7000 سے زیادہ طلبا وطالبات نے ان مقابلو ں میں استفادہ کیا۔سال حال تقریری مقابلوں کے تواریخ اور انعامات کا اعلان کردیا گیا ہے جو اس طرح ہے۔
ہائی اسکول طلباء وطالبات کی سہولت کیلئے شہر میں چار علحدہ علحدہ مقامات پر مقابلہ منعقد کئے جائینگے۔طلباء کیلئے پیر28/ اگسٹ کو مسجد قمرالزماں صالح نگر،کماوڑی گولکنڈہ قلعہ اور ڈاکٹر حیدر خان کنونشن سنٹر اولڈ ملک پیٹ پلر نمبر1415،
29/ اگسٹ ایم ایس کریٹیو ہائی اسکول شا ہ علی بنڈہ اور ایم ایس کریٹیو ہائی اسکول مراد نگر پر منعقد ہوں گے۔ طالبات کیلئے چہارشنبہ 30/ اگسٹ کو مسجد قمرالزماں صالح نگر،کماوڑی گولکنڈہ قلعہ اور ڈاکٹر حیدر خان کنونشن سنٹر اولڈ ملک پیٹ پلر نمبر1415، جمعرات /31 اگسٹ کو ایم ایس کریٹیو ہائی اسکول شاہ علی بنڈہ او رایم ایس کریٹیو ہائی اسکول مراد نگر پر منعقد ہوں گے۔
طلباء کیلئے فائنل مقابلہ منگل 5/ستمبر طالبات کیلئے فائنل مقابلہ /6 ستمبر بروز چہارشنبہ مرکزی دفتر تعمیرملت مدینہ منشن نارائن گوڑہ پر منعقد ہونگے۔ جونیر وڈگری کالج طلباء کا مقابلہ 13/ستمبر بروز چہارشنبہ جونیر وڈگری کالج طالبات کیلئے/14ستمبر جمعرات صدر دفتر تعمیرملت مدینہ منشن نارائن گوڑہ پر منعقد ہونگے۔
تمام مقابلوں کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا۔ ہائی اسکول طلبا کا عنوان”حضور ؐ کے اخلاق“ طالبات کے لئے ”بی بی فاطمہ ؓ کی سیرت“‘ جونیر کالج طلبا کیلئے”دولت ایمان“ طالبات کیلئے”اسلامی میں پردہ کی اہمیت“،ڈگری کالج کے طلباء کیلئے ”اسلام میں نشہ حرام کیوں؟“طالبات کے لئے ”اسلام میں خواتین کیلئے حدود زندگی“ ہائی اسکول انعام اول 2000/- روپئے انعام دوم1500/- روپئے انعام سوم1000/-روپئے جونیر کالج کیلئے انعام اول2500/- روپئے۔
انعام دوم2000/- روپئے، انعام سوم1500/-روپئے۔ ڈگری کالج انعام اول3000/- روپئے۔انعام دوم2500/- روپئے، انعام سوم 2000/- روپئے۔ ان انعامات کے علاوہ ترغیبی انعامات اور اسنادات بھی دیئے جائینگے۔
انعامات طلباء وطالبات کیلئے علحدہ علحدہ ہونگے۔ جناب محمد شہاب الدین معتمد مقابلہ، فیض الرحمن، محمد ابراہیم خان، محمد عبداللہ نائب معتمدین مقابلہ نے اسکول وکالج مینجمنٹ سے گذارش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلباء وطالبات کو ان بامقصد مقابلوں میں شرکت کروائیں۔