مذہب

وسوسہ کی بیماری

مجھے شدید وساوس آتے ہیں،عجیب وغریب وسوسوں میں گھبرا جاتاہوں، بعض دفعہ خود کشی کرنے کو جی چاہتاہے اور کئی بار تو ایمان خطرہ میں نظر آتا ہے

سوال:- مجھے شدید وساوس آتے ہیں،عجیب وغریب وسوسوں میں گھبرا جاتاہوں، بعض دفعہ خود کشی کرنے کو جی چاہتاہے اور کئی بار تو ایمان خطرہ میں نظر آتا ہے، ایسے شیطانی وسوسے آتے ہیں، جن کو میں کسی کے سامنے بیان نہیں کرسکتا۔(دلاور حسین، مہدی پٹنم )

جواب:- وسوسہ سے بچنے کے لئے سب سے ضروری بات یہ ہے کہ آپ اپنی قوت ارادی کومضبوط کریں اور پوری قوت سے وسوسہ دور کرنے اور اپنے ذہن کو کسی اور طرف متوجہ کرنے کی کوشش کریں،

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا یہ علاج بتایا ہے کہ جب ایسی نوبت آجائے تو أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْم پڑھاجائے، (بخاری، حدیث نمبر: ۳۲۷۶)

اگر کوئی کفریہ خیال ذہن میں آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ وَ رُسُلِہٖ (میں اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا ) کہے‘‘ (مسلم حدیث نمبر: ۱۳۴)

اس کے علاوہ پیشاب کی چھینٹوں سے بھی بچنا چاہئے، حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ پیشاب میں بے احتیاطی کی وجہ سے وسوسہ پیدا ہوتا ہے۔(ترمذی، حدیث نمبر: ۲۱)

a3w
a3w