محمد انورالدین کو ڈگری کالج زمرے میں بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ
واضح رہے کہ تقریب پیشکشی بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ شال پوشی، گل پوشی،توصیف نامہ اور مومنٹوکے علاوہ مبلغ پچیس ہزار روپیے پر مشتمل ہوتا ہے۔

حیدرآباد: ڈاکٹر محمد انورالدین اسسٹنٹ پروفیسر و صدر شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں گولکنڈہ حیدرآباد کو ڈگری کا لجز کے زمرے میں موصوف کی غیر معمولی دیرینہ تدریسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ نے برائے سال 2021 – 2020 اکیڈیمی کا باوقارایوارڈبیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ“سے سرفراز کیا ہے۔
اس خصوص میں مورخہ 6 /اگست بروز اتوار کو اردو مسکن خلوت حیدرآباد میں تقریب پیش کشی ایوارڈ کا انعقاد عمل میں آیا؛جس میں جناب محمد خواجہ مجیب الدین صدر نشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی،جناب بی شفیع اللہ آئی ایف ایس، ڈائرکٹر/ سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی،جناب اسحاق امتیاز صدر نشین اقلیتی مالیاتی کمیشن،جناب طارق انصاری صدر نشین اقلیتی کمیشن نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ تقریب پیشکشی بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ شال پوشی، گل پوشی،توصیف نامہ اور مومنٹوکے علاوہ مبلغ پچیس ہزار روپیے پر مشتمل ہوتا ہے۔
ڈاکٹر محمد انور الدین کو بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ سے نوازے جانے پران کے افراد خاندان؛پرنسپال؛ تدریسی وغیرتدریسی عملہ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں گولکنڈہ کے علاوہ اساتذہ، دوست احباب کی کثیر تعداد نے انھیں مبارک باد پیش کی۔
جس کے عوض ذریعے مراسلہ ہذا ڈاکٹر محمد انور الدین نے تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے ارباب مجاز مستزاد سبھی خیر خوا ہوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرتے ہیں۔