بھارتسوشیل میڈیا

مسجدوں میں خواتین کے نماز پڑھنے پر کوئی پابندی نہیں: مسلم پرسنل لا بورڈ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے سپریم کورڈ کو بتایا ہے کہ مسجدوں میں خواتین کے نماز پڑھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ اس ضمن میں بورڈ نے ایک حلف نامہ سپریم کورٹ میں داخل کردیا ہے۔

دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے سپریم کورڈ کو بتایا ہے کہ مسجدوں میں خواتین کے نماز پڑھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ اس ضمن میں بورڈ نے ایک حلف نامہ سپریم کورٹ میں داخل کردیا ہے۔

تاہم بورڈ نے کہا ہے کہ مسجدوں میں مرد و زن کا اختلاط ممنوع ہے۔ دراصل پونے کی رہنے والی ایک وکیل اور سماجی کارکن فرحہ انور شیخ نے سپریم کورٹ سے التجا کی تھی کہ وہ اس ضمن میں احکامات جاری کرے۔

مسجدوں میں مسلم خواتین کے داخلے پر پابندی کی مبینہ روایت کو عرضی گذار نے غیرقانونی اور غیر آئینی قرار دیا تھا۔ اب مسلم پرسنل لا بورڈ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجدوں میں مسلم خواتین کے داخلے یا باجماعت نماز پڑھنے کی کوئی ممانعت نہیں ہے لیکن مختلف جنسوں کے آزادانہ اختلاط پر اسلام میں پابندی ہے۔

مسجدوں کی انتظامی کمیٹیاں اگر ممکن ہوتو مسجدے کے احاطہ کے اندر علیحدہ جگہ کا خیال رکھ سکتے ہیں۔ تاکہ خواتین وہاں اپنی نماز ادا کرسکیں۔ مسلم پرسنل لا بورڈ نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ جہاں کہیں نئی مسجدیں تیار کی جارہی ہیں وہاں پر خواتین کے لئے مناسب جگہ کا انتظام کیا جانا چاہئے۔ سپریم کورٹ اس معاملہ پر مارچ میں سماعت کرے گی۔