جرائم و حادثاتحیدرآباد

منگل ہاٹ کے مختلف مقامات پر پولیس کی خصوصی ٹیموں کے دھاؤے

منشیات (ڈرگس) کی لعنت کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی مہم مکے حصہ کے طورپرپولیس کی خصوصی ٹیموں نے جمعرات کی شب شہر کے منگل ہاٹ کے مختلف مقامات پر بیک وقت دھاؤے کئے۔

حیدرآباد: منشیات (ڈرگس) کی لعنت کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی مہم مکے حصہ کے طورپرپولیس کی خصوصی ٹیموں نے جمعرات کی شب شہر کے منگل ہاٹ کے مختلف مقامات پر بیک وقت دھاؤے کئے۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
بی آر ایس دور میں ریاست منشیات کا اڈہ بن گئی
منشیات کیخلاف عثمانیہ یونیورسٹی میں بیداری رن کا اہتمام

ان دھاؤں میں ساوتھ ویسٹ ڈپٹی کمشنر پولیس بالاسوامی کے علاوہ دیگر 3 ڈپٹی کمشنران بشمول ٹاسک فورس ڈپٹی کمشنر پولیس بھی شامل تھے۔

بڑے پیمانے پر پولیس کی خصوصی ٹیموں کے ساتھ جس میں ٹاسک فورس ٹیمس اور خواتین کی ٹیمس بھی شامل تھیں۔

منگل ہاٹ کی گلیوں اورچوراہوں میں داخل ہوگئیں۔تقریباً دیڑھ گھنٹوں کی تلاشی مہم کے بعد بھی پولیس کے ہاتھ کچھ نہیں لگا۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولیس کے وہاں پہنچے سے پہلے ڈرگس مافیہ کواس کی اطلاع مل گئی ورنہ منگل ہاٹ جوشہر حیدرآباد کا ڈرگس ہب مانا جاتا ہے میں تلاشی مہم کے بعدبھی پولیس کے ہاتھ خالی تھے تعجب کی بات ہے۔

بڑے پیمانے پر تلاشی مہم کے باوجود پولیس کو کچھ نہیں ملا۔ایسا معلوم ہوتاہے کہ کسی پولیس ملازم نے ڈرگس مافیا کو پیشگی اطلاع دی ہوگی۔

ان دھاؤں کے دوران پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے مقامی پولیس کو منگل ہاٹ علاقہ سے باہرہی رکھا تھا۔ پولیس کی یہ چوکسی ڈرگس کے خاتمہ اور نئے سال کی آمد کے پیش نظر تھی۔

a3w
a3w