دہلی

راہول گاندھی ”نقلی ہندو“:اندریش کمار

فلم’دی کشمیر فائیلس‘کے بارے میں سنگھ کے لیڈر نے کہاکہ اس فلم کو دنیاکے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ”آسکر“کیلئے منتخب کیاگیا ہے اور کہاکہ یہ ایک سچی کہانی ہے۔

نئی دہلی: آرایس ایس لیڈر اورمسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اندریش کمارنے آج راہول گاندھی کو”نقلی ہندو“ قراردیا اوردعویٰ کیاکہ انہیں تہذیب و تمدن کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ بہت زیادہ بات کرناراہول گاندھی کی عادت بن چکی ہے اور ان سے اپیل کی کہ وہ ایسے رویہ سے گریزکریں۔

متعلقہ خبریں
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
الیکٹورل بانڈس ایک تجربہ، وقت ہی بتائے گا کس قدر فائدہ مندہے: جنرل سکریٹری آر ایس ایس
رائے بریلی کے لوگوں کو سونپ رہی ہوں اپنا بیٹا : سونیا گاندھی (ویڈیو)
این ڈی اے کو 150 نشستیں تک نہیں ملیں گی: راہول گاندھی
روہت ویمولہ کیس کی تحقیقات میں کئی تضاد: کے وینو گوپال

ان کے مطابق اسی رویہ کی وجہ سے ملک کے عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے۔ یہاں موتیاخان علاقہ میں کمبلوں کی تقسیم کے ایک بڑے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا پر بھی تنقید کی۔ اس پروگرام کا اہتمام راشٹریہ منچ نے کیاتھا۔

 فلم’دی کشمیر فائیلس‘کے بارے میں سنگھ کے لیڈر نے کہاکہ اس فلم کو دنیاکے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ”آسکر“کیلئے منتخب کیاگیا ہے اور کہاکہ یہ ایک سچی کہانی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ وہ اس وقت ان واقعات کے شاہد رہے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ یہ چیزیں اٹھائی ہیں لیکن کانگریس اور سیکولر جماعتوں نے انہیں کبھی قبول نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ منچ تقریباًڈھائی لاکھ افراد میں بلانکٹس تقسیم کرے گا۔ دہلی میں 10 ہزارکمبل تقسیم کئے جائیں گے جن کے منجملہ ساڑھے چار ہزار ابھی تک تقسیم کئے جاچکے ہیں۔